the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکی محکمہ دفاع نے شام کےسرحدی علاقے کوبانی میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے سیکڑوں جنگوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود داعش شام کے اسٹریٹجک علاقے کا محاصرہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش ہر حال میں کوبانی پر اپنا کنڑول قائم کرنا چاہتی ہے اور یہی وجہ سے ان کے جنگوؤں بڑی تعداد میں اس علاقے میں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد کی



اکثریت علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو چکی ہے۔
جان کبری کا کہنا تھا کہ اگر کوبانی کا علاقہ دولت اسلامیہ کے کنٹرول میں آجاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑٓا نقصان ہو گا، کوبانی میں داعش کے خلاف جاری آپریشن ’’ان ہیرنٹ ریزولو‘‘ کی اسٹریٹجی دوسرے علاقوں کے مقابلے میں بہت بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید داعش کو مختصر وقت میں ختم نہ کر سکیں، دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خاتمے میں خاصہ وقت درکار ہوگا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کی پیش قدمی کے حوالے سے پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ دولت اسلامیہ عراق کے دارالحکومت کے سیکیورٹی کے لئے فی الحال کسی قسم کا خطرہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.